سراج الحق

پی ٹی آئی کے سوا تین سال یوٹرنز، مہنگائی، بے روزگاری اور مافیاز کے نام رہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے تین سال یوٹرنز، مہنگائی، بے روزگاری اور مافیاز کے نام رہے جبکہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ ملکی معیشت اور نظریہ پر تابڑ توڑ حملے ہورہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں ملکی گاڑی ریورس گیئر پر ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے ہرادارے کو تباہ کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سات دہائیوں سے ملک کے بے پناہ وسائل سے حکمران ٹولہ کھلواڑ کررہا ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے اداروں کو ٹھیک کرنے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کیلیے اربوں ڈالر کے قرضے لیے اور قوم انہیں سود سمیت عالمی مالیاتی اداروں کو واپس کررہی ہے۔ قوم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ حکمرانوں نے آج تک سوائے اپنی جیبیں بھرنے کے اور کیا خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے