علی بلال

پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن ظل شاہ کے کیس میں بڑی پیش رفت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیے گئے ملزمان میں عمر اور جہانزیب شامل ہیں۔ ملزمان نے بیان دیا ہے کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی اور واقعہ فورٹریس اسٹیڈیم پل پر پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے اسپتال چھوڑ جانے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے