عظمی بخاری

سال بدل گیا لیکن بزدار صاحب کی حرکتیں نہ بدلیں، عظمی بخاری

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ سال بدل گیا لیکن بزدار صاحب کی حرکتیں نہ بدلیں۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو ساڑھے 3 سال سے مسلسل ذلت، رسوائی اور نالائقی کے تمغے مل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب سال بدل گیا لیکن آپکی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے، عثمان بزدار حسب روایت سال کے پہلے دن بھی اتنا ہی جھوٹ بول رہے ہیں۔ ن کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب 63 فیصد لوگوں نے آپکی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پنجاب آج مہنگائی،غربت، بیروزگاری، آلودگی، بیڈ گورننس اور مس مینجمنٹ میں اول نمبر پر ہے، پنجاب گندم، چاول، کپاس اور چینی میں خود کفیل صوبہ ہے یہ آج چاروں چیزیں غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے