مصدق ملک

پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ڈیوڈ فینٹن کے ذریعے استعمال کی جارہی۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ڈیوڈ فینٹن کے ذریعے استعمال کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ فلیکس سے منسوب کرکے ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے جس سے نیٹ فلیکس لاتعلقی کا اظہار کرچکا۔ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ایسے ہی کاموں کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں ڈیوڈ فینٹن کو لابسٹ ہائر کیا جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا دشمن ہے، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ڈیوڈ فینٹن کے ذریعے استعمال کی جارہی ہے، ڈیوڈ فینٹن سے معاہدہ جھوٹ ہے تو عمران خان اس کی تردید کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مارچ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے نہیں، ریاست کے خلاف ہے، وہ اداروں سے کہہ رہےہیں کہ مجھے واپس نہ لائے تو مارچ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے