لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نہ عمران خان کوئی سیاستدان ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی سیاست جماعت ہے بلکہ یہ بدمعاشوں اور اوباشوں کا ٹولہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ٹولہ بیرون ملک سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں آگ لگانے کی سازش کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو عمران خان نے لگائی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے، قیمت پورا پاکستان ادا کررہا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان پر لانچ کیا گیا ہو، اقتدار میں ہو تو تباہی مچائے، باہر ہو تو تباہی مچائے، اداروں پر اور پاکستان کی اقدار پر حملہ آور ہو، اس سے بڑا خطرناک اور کون ہوسکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اس خطرناک کو ہم گھر تک پہنچا کر آئیں گے، یہ دھمکیاں کسی اور کو دے۔