مولا بخش چانڈیو

پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کرنے کا وزن ہی نہیں رہا۔ مولا بخش چانڈیو

کراچی (پاک صحافت) مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اب پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کرنے کا وزن ہی نہیں رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنا ہی نہیں چاہتی، ان میں اب وزن نہیں رہا۔ کراچی میں جن کی نشستیں ہیں وہ لے لیں گے، ماحول تبدیل ہوگیا ہے۔ اگر ملک کا ماحول انتخاب کا ہو جائے تو پیپلز پارٹی مخالفت نہیں کرے گی۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جھیل سے پرندے ڈھونڈ کر لائے ہیں، یہ مسافر ہیں، یہ جھیل کے پرندے ہیں، کبھی اس کنارے، کبھی اس کنارے، اب وہ اڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ سکڑتے جارہے ہو، مزید سکڑو گے، یہ کہتے ہیں جلسے بڑے ہیں، جلسے تو ایم کیو ایم کے بھی بڑے تھے، عمران خان سندھ میں قائد ایم کیو ایم کا نعم البدل بننا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے