طلال چوہدری

پی ٹی آئی والے اپنی کرنی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی ہے جبکہ پی ٹی آئی والے اپنی کرنی کی سزا بھگت رہے ہیں، شہداء کیساتھ مسخرہ کرنا کسی صورت قابل معافی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی آدمی کی گرفتاری ہوتی ہے تو رات 12 بجے تک اس کی ضمانت ہو جاتی ہے، ریمانڈ بھی ملتا ہے تو دو دن کا، ہمارے وقت میں انصاف کا نظام سویا ہوا تھا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب اشتہاری تھے تو وہ سپریم کورٹ بھی جاتے تھے مگر انہیں کسی نے نہیں پکڑا۔ تنقید ہم نے بھی کی مگر بغاوت نہیں ہوسکتی، نواز شریف کا کارگل پر اختلاف تھا مگر انہوں نے کارگل کے شہدا کو نشان حیدر اور تمغے بھی دیے، مگر پی ٹی آئی نے تو شہدا کو بھی نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے