عرفان کھوکھر

سمندر کے راستے ایل پی جی کی امپورٹ کا مقصد مافیا کو فائدہ پہنچانا ہے، عرفان کھوکھر

اسلام آباد (پاک صحافت) ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ منظم منصوبے کے ذریعے زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمندر کے راستے ایل پی جی کی امپورٹ کا مقصد مافیا کو فائدہ پہنچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر 75 فیصد کاروبار ایل پی جی کی درآمد سے وابستہ ہے، جسے بند کرنا ظلم ہے، نئی درآمدی ڈیوٹی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زمینی راستے سے درآمد بند ہوئی تو ایل پی جی کی فی کلو قیمت 40 روپے بڑھ جائے گی، ممکنہ صورتِ حال پر غور کے لیے پیر کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایسا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے