کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا، آصف زرداری بھاگے نہیں جلد واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرادری صاحب اپنے نواسے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔ فرح گوگی بنی گالا کا کچن سنبھالتی تھی اور زمین الاٹمنٹ اور پنجاب میں تبادلے کے کام کرتی تھی، پی ٹی آئی نے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ زرادری صاحب مرد مجاہد ہیں ان کو بھاگنے کی ضرورت نہیں جلد واپس آئیں گے، بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے، زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔