شرجیل میمن

پی ٹی آئی نے کالے کرتوت چھپانے کیلئے فرح گوگی کو بھگایا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا، آصف زرداری بھاگے نہیں جلد واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرادری صاحب اپنے نواسے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔ فرح گوگی بنی گالا کا کچن سنبھالتی تھی اور زمین الاٹمنٹ اور پنجاب میں تبادلے کے کام کرتی تھی، پی ٹی آئی نے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ زرادری صاحب مرد مجاہد ہیں ان کو بھاگنے کی ضرورت نہیں جلد واپس آئیں گے، بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے، زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے