8 C
Pakistan
منگل, نومبر 30, 2021

پی ٹی آئی حکومت کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز کوکنگ آئل کو مزید مہنگا کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

16 + 11 =

Latest Articles