حمزہ شہباز

پی ٹی آئی حکومت کو تاریخی مہنگائی، کرپشن، کھاد اور چینی بحران پر بھی تعریفی سند ملنی چاہئے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کو تاریخی مہنگائی، بدترین سرٹیفائڈ کرپشن، کھاد اور چینی بحران پر بھی تعریفی سند ملنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی اور بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے۔ جس دن یہ وزراء عوام میں اتریں گے تب ان کا سیاسی حساب کتاب ہوگا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم یہ تعریفی اسناد جاری کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کے سامنے عمران خان اور پی ٹی آئی کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے