پی آئی اے

پی آئی اے شیڈول میں مزید بہتری، صرف 2 پروازیں منسوخ

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے شیڈول میں مزید بہتری آئی ہے جس کے بعد آج اسلام آباد سے سکھر کی صرف 2 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کی متعدد مقامی اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر البتہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تا سکھر کی اپ اینڈ ڈاؤن پروازیں پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے تربت کی پرواز پی کے 501 ایک گھنٹہ 26 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی، کراچی سے پی کے 213 کی دبئی روانگی میں ایک گھنٹہ 42 منٹ تاخیر ہو گی، پرواز پی کے 242 دمام سے 31 منٹ کی تاخیر سے کراچی پہنچی۔ ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 کی روانگی میں 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر ہو گی، ملتان سے جدہ کے لیے پی کے 739 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سے پی کے 859 کی جدہ روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ظاہر کی جا رہی ہے، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 321 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے جائے گی، دوحہ سے پی کے 288 ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پشاور سے پی کے 283 کی دبئی روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے، جبکہ پشاور سے ابو ظہبی کے لیے پی کے 217 کی روانگی میں 6 گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے