پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کیجانب سے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ظلم قرار دے کر پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ آج سے ڈیڑھ سال پہلے کہا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تو کچھ سمجھ ہی نہیں ہے جبکہ اعتراضات کرنے والے سے سب سے پہلے بینفشری رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر صوبہ سندھ کے اعتراضات تھے اور مردم شماری میں کراچی سمیت سندھ بھر کی آبادی غلط شمار کی گئی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا کہ غلط مردم شماری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے