رضا ربانی

پیپلزپارٹی کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق  چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کرکٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کے خدشات درست نہیں تو اب پاکستان کیا اقدامات کرنے جارہا ہے؟۔

واضح رہے کہ  سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ حکام سے نیوزی لینڈ کے خدشات سے متعلق بریفنگ بھی لی جائیگی، حکام سے پوچھا جائیگا کہ کیا سیکیورٹی خطرات سے متعلق نیوزی لینڈ کے خدشات درست ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ کیا پی سی بی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یا آئی سی سی کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے کوئی حکمت عملی بنارہا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے