نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ہر جگہ سے جیتا لیکن کراچی اور ملتان سے پیپلزپارٹی جیتی ہے۔ یہ پیپلزپارٹی پر برا نہیں اچھا وقت ہے، سندھ والوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بارش اور سیلاب کو بہادری کے ساتھ فیس کیا۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کی پوری تنظیم کو سلام پیش کرتا ہو جنہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کی۔ عمران خان سندھ میں فقط دو گھنٹوں تک سیلاب کے دوران آیا، کہہ رہا تھا پانچ ارب روپے متاثرین کے لئے جمع کئے تو وہ کہاں ہیں؟ آپ کی سیاست میں ہمیں شرم آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ کسی وزیراعظم کو اسمبلی سے گھر بھیج سکتی ہے، پہلے بی بی کے خلاف بھی عدم اعتماد آئی لیکن وہ فیل ہوئی۔ جب بھٹو ہم سے چھینا گیا تھا تب بینظیر نے کہا کہ میں پاکستان کی زنجیر بنوں گی اور جب بینظیر بھٹو ہم سے چھینی گئی تب آصف زرداری اور بلاول نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انٹرپول پاکستان کی سعودی عرب میں کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انٹرپول کے عملے نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے