راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی نے راولپنڈی کی 7 قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کی سات قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ این اے 51 سے مہرین انور راجہ، این اے 52 سے راجہ پرویز اشرف کو ٹکٹ مل گیا جبکہ این اے 53 سے پارٹی اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی۔
این اے 54 سے سید قمر عباس کو ٹکٹ دے دیا گیا، این اے 55 سے بابر سلطان جدون اور این اے 56 سے سمیرا گل کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے57 سے مختارعباس کو ٹکٹ دیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کی 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
فہرست کے مطابق پی پی ون سے محمد طارق، پی پی 2 سے سردار ذوالفقار حیات، پی پی 3 اٹک سے حیدرعلی کو ٹکٹ مل گیا جبکہ پی پی 4 اٹک سے حاجی ملک ریاست علی کو بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔