ایل پی جی

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) آج ہی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی ہے جبکہ اب ایل پی جی کی قیمت میں بھی فی کلو دس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پر 10 روپے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 180 روپے فی کلو ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو سلینڈر 2 ہزار 110 روپے اور کمرشل سلینڈر 8 ہزار 80 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 200 روپے فی کلو ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں گھریلو سلنڈر 2350 روپے اور کمرشل سیلنڈر 9000 روپے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کا 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے