پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق نوٹیفیکشن جعلی ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام ایک نوٹیفیکیشن سامنے آیا جس مین دعوی کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 312 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہنا گیا تھا کہ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت فی لیٹر 323 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے