کراچی (پاک صحافت) ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 53 نشستیں جیت لیں۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 53 نشستیں جیت لی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،قائم علی شاہ، شرجیل میمن، فریال تالپور ،جام خان شورو اور مخدوم فخرالزماں نے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
Short Link
Copied