یوسف رضا گیلانی

جو وزیراعلی ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا۔ یوسف رضا گیلانی

لودھراں (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جو وزیراعلی ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عمران خان نے الیکشن کروانے کا ہمارا مطالبہ نہیں مانا تھا تو ہم کیسے مانیں؟ وہ اگر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستے نکلیں۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، عمران خان کو معلوم ہے کہ اگر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہوجائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے، ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10 ، 10 سال قید بھگتی ہے، ان کے تو بڑے بڑے کیسز ہیں، یہ اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے