احسن اقبال

پنجاب میں پہلے انتخابات کرانے سے ملک میں فساد پیدا ہوگا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلے انتخابات کرانے سے ملک میں فساد پیدا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی، ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔ پنجاب میں پہلے انتخابات کرانے سے مسائل پیدا ہوں گے۔ 1971 میں ایسے انتخابات کے نتائج بھگت چکے ہیں۔ پنجاب پورے وفاق کو اکثریت دلا سکتا ہے۔ پنجاب میں پہلے انتخابات ملکی تباہی کا سبب بنیں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ صوبے برابر کی اکائیاں ہیں، اسی سے وفاق بنتا ہے۔ ملک میں آئینی اور سیاسی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ عمران خان ملک میں انتشار کی علامت ہے، انہوں نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا، ہم عمران خان کی پھیلائی تباہی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے