پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے عمران خان کو ریلیف دینے کیلئے مغربی ممالک سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے مغربی ممالک کے سفیروں سے مدد مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی سفیروں سے رابطہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی، روف حسن اور سینیٹر علی ظفر نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر چند روز قبل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر، کینیڈین ہائی کمشنر، یورپی یونین کی سفیر، ناروے کے سفیر سمیت انڈونیشیا کے سفیر بھی موجود تھے۔ ناشتے پر ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی قیادت نے غیر ملکی سفیروں سے چیئرمین پی ٹی آئی کے معاملے پر مدد طلب کی ہے۔

سفارت کاروں کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کے حالات کے بارے میں بریف کیا گیا، پی ٹی آئی ٹیم نے امریکی سفیر سے سائفر ایشو اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں پر بات کی اور ملک کی سیاسی صورت حال اور انتخابات پر بھی بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے