خورشید شاہ

پنجاب میں جس کی اکثریت ہو اسے حکومت کا موقع ملنا چاہئے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جس پارٹی کی بھی اکثریت ہو اسے حکومت کرنے کا حق ملنا چاہئے، اکثریت رائے سے جو بھی وزیراعلی منتخب ہوگا اسے قبول کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد پنجاب کے سیاسی حالات بہتر ہو جائیں گے۔ پنجاب میں جس کی اکثریت ہو اسے حکومت کا موقع ملنا چائیے۔ امید ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت ملک کی بہتر ی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ پنجاب کی نئی حکومت اسمبلی کی مدت پوری کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کی مدت پوری نہ کی گئی تو ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں 185 سے ذائد سیٹیں لے کر منتخب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے