پشاور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 مشکوک افراد ہلاک

پشاور (پاک صحافت) پشاور کے علاقے خزانہ سیوان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 مشکوک افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل پر 3 مشکوک افراد رکنے کے اشارے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ فاصلے پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ مشکوک افراد کے قبضے سے 3 پستول، 3 موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریش جاری ہے، ناکہ بندیوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو فعال بنانے کیلیے ملک گیر دورے کرنیکا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے