عظمی بخاری

پرویز الٰہی اپنی بوٹی سیاست کیلئے اوچھی حرکتوں پر آیا ہوا ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی اپنی بوٹی سیاست کیلئے اوچھی حرکتوں پر آیا ہوا ہے، پرویز الٰہی کا اچھا علاج ہے لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا، ان کا علاج ضرور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے جاری بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نہ بننے کا غم ہے، انہیں عقل اور تمیز نہیں آرہی، بجٹ سے نہ حمزہ شہباز اور ظہور الہٰی روڈ پر بٹنا ہے یہ پنجاب کی عوام کا بجٹ ہے۔ عظمی  بخاری کا کہنا ہے کہ عوامی بجٹ کو پاس ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا کہ  اسپیکر پنجاب اسمبلی اور عمران خان صوبے کی عوام کو بجٹ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں، آج کے مسائل کے ذمہ دار عمران خان اور اسپیکر ہیں، ان کی انا بہت بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے