راجہ پرویز اشرف

پارٹی میں میں ہندو رہنماؤں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ہندو برادری کے دو رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو سراہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا  تھا کہ  ہم پارٹی میں میں ہندو رہنماؤں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں چیئرمین پاکستان ہندو ورشپ کونسل منور چند اور سنہلیہ ملہوترا کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ہندور رہنماؤں کی جانب سے  ملقات کا مقصد دونوں ہندو رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت تھی، راجہ پرویز اشرف نے دونوں ہندو رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے ان کو پارٹی پرچم پہنائے۔

واضح رہے کہ ہندوں رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اقلیتوں کو خاص مقام حاصل ہے، ہم پارٹی میں میں ہندو رہنماؤں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ  اس موقع پر جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، فائزہ ملک ، میاں ایوب، فرخ مرغوب اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے