پب جی

پب جی گیم پر بلاک کرنے پر 15 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعدقتل

لاہور (پا ک صحافت)  نوجوانوں کی مقبول ترین گیم پب جی پر بلاک کرنے پر دوستوں نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔  ذرائع کے مطابق پب جی گیم پر بلاک کرنے پر دوستوں نے15 سالہ حسن عباس کو اغوا کیا، اور اسے قتل کردیا۔  پولیس کے مطابق دوستوں نے حسن عباس کو قتل سے قبل  بدفعلی کا بھی نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پب جی گیم پر بلاک کرنے پر دوستوں نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا، تاہم  رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم عطا نے تین دوستوں مصور، نوید، مظہر کے ذریعے مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا۔ خیال رہے کہ ملزم عطا نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ مقتول حسن کو بدفعلی کے بعد قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حسن کو رائیونڈ سے اغوا کرکے ننکانہ صاحب لے جاکر بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم عطا نے 13 جنوری کو رائیونڈ سے حسن عباس کو اغوا کیا، پولیس کے مطابق  اغوا ہونے والے بچے کی لاش شیخوپورہ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے چاروں گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر احتجاج

آزادکشمیر میں پرتشدد مظاہرے؛ زرداری کا ہنگامی اجلاس بلانے کا حکم

(پاک صحافت) پاکستانی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے “کشمیر” میں لوگوں کے مظاہروں کی شدت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے