مولانا عبدالغفور حیدری

پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا دراصل پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر وار کرنےکے مترادف ہے، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا دراصل پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر وار کرنےکے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ملکی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ایک بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا دراصل پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر وار کرنےکے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ عمران خان صادق اورامین نہیں رہے، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے