مفتاح اسماعیل

پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔ وزیر خزانہ

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے ہم نے مشکل فیصلے کئے ہیں، معیشت کو کنٹرول کرنے میں کسی حد تک کامیابی مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں چیمبر آف کامرس سے خطاب میں کہا ہے کہ قرض 25 ہزار ارب پر تھا عمران خان نے 42 ہزار ارب کردیا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، بجلی کی پیداوار بڑھانے پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے بیٹوں کی شوگر ملز پر بھی 10 فیصد سپرٹیکس لگایا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں شرح سود میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے ڈالر میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، ہم دبئی سے سستاپ ٹرول بیچ رہے ہیں، ایکس چینج کمپنیوں کے بغیر پاکستان کو چلانا مشکل ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے متعلق کافی پیشرفت کی ہے، یو اے ای بھی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم اجناس درآمد کررہے ہیں، ہماری گندم، چاول اور کھاد کی پیداوار بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے