مریم اورنگزیب

حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو الیکشن لڑنا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں اور استعفے کیوں دئیے تھے؟، فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آجائے، فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے یا الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے