پی آئی اے

بینکوں نے پی آئی اے کے لیے 18 ارب روپے کا قرضہ فوری منظور کر لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے 18 ارب روپے کا قرضہ فوری منظور کر لیا ہے۔ پی آئی اے نے دو بینکوں کے قرضے  کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن پی آئی اے کے بارے میں کوئی حکومتی فیصلہ سامنے نہ آنے کی وجہ بینک قرضہ دینے کا فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ نجی شعبہ کا بینک ( عسکری بینک ) پی آئی اے کو آج 5 ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ فوری طور پر دے گا، 7 سے 10 دن کے لیے دیے گئے اس قرض سے پی آئی اے کی انتہائی ضروری ادائیگیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک نے بھی پی آئی اے کے لیے 13 ارب روپے کا قرضہ منظور کر لیا ہے، نیشنل بینک کا قرضہ ورکنگ کیپیٹل ہوگا جس کی مدت 6ماہ سے ایک سال ہو گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ کے افسر کا بتانا ہے کہ قرض کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے ہی آج شام سے پی آئی اے کا آپریشن معمول پر آنا شروع ہو جائے گا اور گراؤنڈ ہوئے پی آئی اے کے 2 بوئینگ 777 طیارے شام تک پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے