پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ  کیا ہے: علی زیدی

پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ  کیا ہے: علی زیدی

کراچی(پاک صحافت) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی پر شدید  تنقید کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ  کراچی کو تباہ و برباد کرنے میں پیپلز پارٹی نے بڑا کردار ادا کیا ہے، میں نے وزیر اعلی سے 3 بار ایک ہی سوال کیا لیکن جواب نہیں دیا گیا جس پر میں نے اجلاس میں یہ بات ضرور کی کہ آپ لوگ منافق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاکہ میں نے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سے سادہ سوال کیا لیکن انہوں نے انگریزی میں کہاکہ میں آ پ کو جوابدہ نہیں ہوں، اجلاس میں سوال میرا حق تھا میں کھانا کھانے یا باتوں کے لیے تو نہیں گیا تھا۔

مزید پڑھیں: علی زیدی کے نامناسب رویے کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو شکایتی خط

علی زیدی کے مطابق میں نے کہا کہ آپ نے کراچی کے لیے کیا تو کچھ نہیں اور وفاق سے مانگ پر زور دے رہے ہو۔ آپ نے کام کرنا تو نہیں اور آپ کی کرپشن عروج پر ہے۔علی زیدی نے کہاکہ ایک وزیر کہتاہے کہ ہمارے پاس ویڈیو ہے ہم منظر عام پر لائیں گے تو میں کہتا ہوں آپ ویڈیو جاری کرنے میں دیر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو تباہ و برباد کرنے میں پیپلز پارٹی نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سعید غنی کے بھائی نے ایک منصوبے میں دو نمبری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے فور ہو یا سرکلر ریلوے ہر چیز وفاق کی ذمہ داری بنا دی گئی جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آپ ہی نے صوبے کو سنبھالنا تھا لیکن آپ وفاق سے صحیح کرنے کی بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر  علی زیدی کے غلط رویے کے خلاف وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی میٹنگ میں ان کا رویہ صحیح نہیں تھا ہے، میٹنگ میں علی زیدی انتہائی تکبر اورغرور سے پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے