بلاول بھٹو

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام ہو کیونکہ خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے