اشنا شاہ

اداکارہ اُشنا شاہ یوٹیوب پر اپلوڈ ہوئی اپنی جعلی ویڈیو دیکھ کر برہم

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ یوٹیوب پر اپلوڈ ہوئی اپنی جعلی ویڈیو دیکھ کر برہم ہوگئیں۔ اشنا شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دُرِ فشاں نامی ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے اپلوڈ کی گئی اپنی جعلی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ عموماََ میں اس طرح کی بے وقوفانہ حرکتوں کو نظرانداز کرتی ہوں لیکن یہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہورہی ہے اور اب تک اس ویڈیو کو آدھا ملین ویوز مل چکے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی، اس یوٹیوب چینل کو رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ میری جو ویڈیو اس چینل پر ایڈیٹ کرکے اپلوڈ کی گئی ہے وہ آج سے 2 سال پہلے اس وقت بنائی گئی تھی جب میں کتّوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر جذباتی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے