اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کردیے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہے، جن میں سے 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830 مرد جبکہ 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 خواتین ہیں۔ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 53 اعشاریہ 74 جبکہ خواتین کی تعداد 46 اعشاریہ 26 فیصد ہے۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے، جن میں مردوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 31 جبکہ خواتین کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہیں۔ بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے، ان میں مردوں کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعاد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہے۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق خیبر پختوانخوا میں ووٹرزکی مجموعی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 جبکہ پنجاب میں مجموعی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے۔ پنجاب میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360، خواتین ووٹرز 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہیں۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، مرد ووٹرز 1 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 198 جبکہ خواتین کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہیں۔