بلاول بھٹو زرداری

پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی کو 70 سال ہو چکے ہیں، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے چین کے ساتھ منصوبے شروع کیے، وزیر اعظم شہباز شریف چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو گیا۔ چینی وزیر خارجہ اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، چین کی غیرمشروط حمایت پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیرمشروط حمایت کی۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن افغانستان کے بارے میں دونوں ممالک متفق ہیں، مذاکرات میں طے ہوا پاکستان اور چین تذویراتی تعلقات مزید مستحکم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے