ناسا روور

مریخ سے چٹانوں کے نمونے زمین پر لانے سے متعلق ناسا کی جانب سے انیمیشن جاری

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے ایک اینیمیشن ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ مریخ سے چٹانوں کے نمونے زمین پر کیسے لائے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق 2028 میں ناسا کا راکٹ مریخ کی سرزمین سے اڑے گا اور چٹانوں کا پے لوڈ لے کر 4 کروڑ میل کا فاصلہ طے کر کے واپس زمین پر لائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ راکٹ مریخ سے وہ نمونے واپس لے کر آئے گا جو پرزیورنس نے جمع کیے ہیں۔ یاد رہے کہ مریخ سے نمونے واپس لانے والا مشن ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی کا مشترکہ مشن ہے۔ امریکی اسپیس ایجنسی کے مطابق یہ پہلا ربوٹک راؤنڈ-ٹرپ ہوگا جو بحفاظت زمین پر واپس نمونوں کو لائے گا اور انسان کا 2030 کی دہائی میں مریخ پر جانے کی جانب ایک قدم ہے۔

واضح رہے کہ نئی اینیمیشن میں 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہلکے وزن والا لانچر ’مارس ایسنٹ وہیکل‘ مریخ کی سطح سے اڑے گا اور مریخ کے مدار میں زمین پر واپسی کے لیے اسپیس شپ سے جُڑ جائے گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ یہ انسان کو مریخ پر لے جانے اور واپس زمین پر لانے کے مقصد میں اہم سنگِ میل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے