احسن اقبال

پاکستانی سفیر کے غائب ہونے والے مراسلے کا پتا کرنے کیلئے تحقیقات کررہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے غائب ہونے والے مراسلے کا پتا کرنے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر کے غائب ہونے والے مراسلے کا پتا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر کے مراسلے کی ایک کاپی وزارت خارجہ میں موجود ہے، جو کاپی وزیراعظم ہاؤس میں وصول کی گئی وہ غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں سابق صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپا اسی لیے مارا گیا کیوں کہ وہ سرکاری دستاویزات اٹھا کر لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے