بلاول بھٹو

عمران خان کو بھگائیں گے تو ہی تمام صوبوں کو ان کا حق ملے گا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان کو بھگانے کے بعد ہی تمام صوبوں کو ان کے حقوق ملیں گے، اسلام آباد پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں لانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے، ہم بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کے لئے نکلے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹیں کہتی ہیں کہ ان کی حکومت نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، یہ حکومت 18 ہویں ترمیم کو ختم کر رہی ہے، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی، وفاق نے سندھ کے ہاتھ باندھ دیے ہیں، ہم کم وسائل کے ساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے