خواجہ آصف

میرے نزدیک عمران خان کا اعتبار زیرو ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی طرف سے بات چیت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمران خان کا اعتبار زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات اس نے آئین توڑا، تب سے اب تک اس نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کا کیا اعتبار رہ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ جب عمران خان حکومت میں تھا تو ہم نے دو دو گھنٹے اس کا انتظار کیا مگر یہ اپنی بات کرکے چلا جاتا تھا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے اس کی منتیں کیں کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا ہے، بیٹھ کر بات کر لیں، مگر یہ نہیں آیا، ہم یہ سب کیسے بھول جائیں۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے تو منصب کا تقاضا ہے کہ انھوں نے بات چیت کی حمایت کی مگر میں مریم کے موقف کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران عمران خان نے جو زبان بولی، ہر چار دن بعد اس کا بیانیہ بدل جاتا ہے، ایسے آدمی سے کیا بات کی جائے؟

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے