پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اسناد سفارت لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہنری کو پیش کردیں

(پاک صحافت) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے آج اپنی اسناد سفارت ایک سادہ اور پروقار تقریب میں لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہنری کو پیش کیں۔

اس موقع پر بات چیت کے دوران سفیر پاکستان نے اپنی قیادت کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ خیال رہے کہ تقریب کے دوران سفیر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ جواب میں ڈیوک آف لکسمبرگ نے بھی ایسی ہی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان اور چین نے تعاون کے 23 معاہدوں پر دستخط کئے

پاک صحافت وزیر اعظم پاکستان کے چین کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے