نیویارک سٹی میں گرجا گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے نے فائرنگ کرنے والے شخص کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا۔
نیو یارک پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ روز منہٹن گرجا گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزم کو کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص نے نیویارک کے تاریخی گرجا گھر کے باہر کرسمس کنسرٹ پروگرام کے آغاز پر فائرنگ کی اور واقعہ 3 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے دوپستول، چاقو، رسی، گیس کین اور دیگر اشیاء سے بھرا بیگ برآمد کیا ہے۔
نیویارک کونسل ممبر مارک لیون نے تصدیق کی کہ مسلح شخص نے ہوائی فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔