عبدالعلیم خان

پارٹی اختلافات میں شدت کیوجہ سے علیم خان وزارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی پنجاب میں جاری اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کی وجہ سے علیم خان نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے۔ انہوں نے استعفی نامے میں کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث وزارت نہیں سنبھال سکتا جس کی وجہ سے استعفی دے رہا ہوں۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ وزیر خوراک علیم خان کے حوالے سے پنجاب کے ایون اقتدار کے اعلی حلقے ناخوش ہیں۔ وزیر خوراک علیم خان بجٹ کے پہلے اجلاس کے بعد اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ عبدالعلیم خان کچھ عرصے سے کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہورہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے