مرتضی وہاب

ہم سب کو کے ایم سی کو سپورٹ کرنا چاہیئے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک  صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کے ایم سی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہم سب کو کے ایم سی کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہا مید کرتا ہوں کہ اس معاملے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی ہماری مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کے ایم سی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدارا کے ایم سی کے معاملات میں روڑے نہ اٹکائیں، اسد عمر اور علی زیدی نے کے الیکٹرک کے بل کے ساتھ کے ایم سی کے ٹیکس کی وصولی کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ  کے ایم سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ایم سی نیک نیتی سے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرے شہر میں صرف برائی نہیں اچھائی بھی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ سابق میئر کراچی وسیم اختر کے پاس ٹیکس لگانے کااختیار تھا، مگر نیت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے