تحریک لبیک پولیس

ٹی ایل پی کے سینکڑوں کارکن و رہنما اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں ملوث ٹی ایل پی کے سینکڑوں رہنماوں اور کارکنوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث افراد کو سیکیورٹی فورسز حراست میں لے رہے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سے پولیس نے ایک سو پینسٹھ افراد کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کردیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں 83 کو تین ایم پی او کے تحت 14 دن کی نظربندی کے احکامات کے تحت جیل بھیجا گیا جبکہ نظر بند کیے جانے والوں میں 66 راولپنڈی اور 17 گرفتار شدگان اسلام آباد سے اڈیالہ جیل منتقل کیے گئے۔ اسی طرح 82 گرفتار شدگان مختلف مقدمات میں نامزد و ملوث ہونے کے باعث جیل منتقل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

چیف جسٹس فائز کل آذربائیجان جائینگے، جسٹس منیب قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے