وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پی ڈی ایم کو شیطان کا نائب قرار دے دیا

غلام سرور خان

اٹک (پاک صحافت) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی ڈی ایم کو شیطان کا نائب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان کی ترقی کے لیے مخلص اور ملکی دشمن قیادت کو پہچانیں، شیطان کا کام ورغلانا ہے، پاکستان میں شیطان کے نائب بھی موجود ہیں، شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں سامنے آئے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے کیسز ختم کرنے کے لیے منتیں ترلے کر رہے ہیں، ان کا احتساب بھی جاری رہے گا اور حکومت پانچ سال پورے بھی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے حسن ابدال میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔   خیال رہے کہ اس موقع پر انہوں نے  9 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی اور 72 لاکھ 50 ہزارروپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ لیاقت علی خان اور قائداعظم کو حکومت میں آنے کا ایک ایک موقع ملا اور انہوں  نے پاکستان کے بارے میں سوچا لیکن جنہیں تین تین بار موقع ملا  انہوں نے  صرف اپنی اولادوں کا سوچا۔

وازیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ ہم انسان ہیں ہم سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن ہم نے عوام کا خون نہیں چوسا، پی آئی اے کا 462 ارب کا خسارہ کن کے پیٹوں میں گیا؟ ہے یہ ان کی 35 سال کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار بندوں کو جعلی ڈگریوں اور سفارشی نوکریاں کس نے دیں؟ جو شخص جعلی لائسنس پر سوزوکی نہیں چلاسکتا وہ یہاں جہاز چلا رہا ہے، ہم نے لوگوں کی جان بچانے کی غرض سے جعلی لائسنس والوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یہ استعفی دے رہے تھے تو اب کدھر ہیں استعفے؟

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں