کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مزید ایک مریض کا انتقال

کراچی (پاک صحافت) ملک میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق میں ملک کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا کہ کورونا سے بیمار 17 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.76 فیصد اور پشاور میں 0.60 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے