شاہ محمود قریشی

بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سرکار  کی پالیسیوں کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  ہندوتوا سرکار نے غلط پالیسیوں سے سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملادیا، پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ ان کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ہم نے ڈوزیئر میں پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کے شواہد سامنے رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی شہریار آفریدی نے خصوصی ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر  چیئرمین پارلیمانی کمیٹی شہریار آفریدی نے عالمی فورمز پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔ بھارت سرکار کی غلط پالیسیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ہم نے ڈوزیئر میں پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کے شواہد سامنے رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے، نئی امریکی انتظامیہ کو ساری صورت حال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ  اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں ہمارا مصالحانہ کردار دنیا سراہ رہی ہے، وزیر اعظم نے بھارت کو 2قدم بڑھنےکی پیشکش کی، بھارت نے پیشکش پر توجہ  کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب کی۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے، جلد اور مستقل حل ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے