حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کے معاہدے پر دستخط

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی جانب سے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔

تفصیلات  کے مطابق میو اسپتال اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفت ادویات کی خریداری کے لئے رقم ٹرانسفر کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ بینک آف پنجاب کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا۔

واضح رہے کہ  رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی۔ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی یقین دھانی

ابوظہبی (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے